Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سیالکوٹ میں دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا انتقال کر گیا

سیالکوٹ کے تھانہ ستراہ کی حدود میں شادی کی تقریب سوگ میں بدل گئی، پسرور سے آئی بارات کا دلہا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا کو دل کا دورہ پڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گاؤں ادوکی کھیرے کا نعیم دلہن بیاہنے شادی ہال پہنچا تھا، دولہے کی موت سے شادی ہال میں کہرام مچ گیا۔دولہے کو مقامی اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 − 4 =