جرمنی کی وی لاگر ”لارا“ نے بھی رشتے کروانے والی ایپ کے ذریعے اپنا ہم سفر چن لیا۔ لارا نے پاکستان آ کر ایپ پر پروفائل بنایا اور پاکستان کے سافٹ ویئر انجینئر فہد کا انتخاب کرلیا, وہ دونوں مل کر پاکستان کے امیج کو بہتر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ اس ایپ کی ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ شادی کے خواہشمند سنجیدہ افراد کی 100فیصد تصدیق کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے نمائندے مرحلہ وار ایپ پر درج صارف کی معلومات کو نہ صرف فو ن پر ویریفائی کرتے ہیں بلکہ ان کے گھر کا وزٹ کرتے ہوئے ان کے کوائف کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔صارفین خصوصاً خواتین کی رازداری اور ان کی ذاتی تفصیلات کو ا نتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔ صارفین اپنے ممکنہ میچ کی پروفائل صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب دوسرا شخص انہیں خاص طور پر اجازت دے۔ یہاں تک کہ سکرین شاٹس بھی ایپ کے ذریعہ خود بخود بلاک ہو جاتے ہیں۔
