Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بنچ کو آگاہ کر دیا۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ملزم اڈیالہ جیل روالپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔وکیل نے کہا کہ درخواست گزار جب لاہور میں تھا اس وقت نوٹسز زمان پارک میں وصول کروائے گئے، البتہ کیس کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے فکس ہے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

10 − 8 =