Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے پر تھری ایم پی او لگایا گیا، بابراعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کاکہنا ہے کہ کل ہمارا جو ورچوئل جلسہ تھا اس پر تھری ایم پی اولگایا گیا،کل انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے کے باعث لوگوں اور طلبا کا نقصان ہوا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بابراعوان نے کہاکہ باقی جماعتوں کو کہا جاتا ہے عوام میں جا کر جلسے کریں، ہمیں جیلوں میں ڈالا جارہا ہے،یہ سب پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے کیا جارہا ہے،ان کا کہناتھا کہ کل پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں 8ملین لوگوں نے شرکت کی،ایک شخص کی تصویر، تقریر اور تشہیر پر پابندی عائد ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ کے تین طریقے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پنجاب کے ایک ضلع میں ابا ن لیگ کے امیدوار ہیں، بیٹا ڈی آر او ہے،پی ٹی آئی کے تمام امیدوار میدان میں اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × five =