Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پسند کی شادی کا بھیانک انجام،جوڑا بدترین تشدد کے بعد قتل

شیخوپور ہ میں پسند کی شادی کرنے پر جوڑا بدترین تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی عمران اور فرزانہ نے پسند کی شادی کی تھی جس کا فرزانہ کے بھائی حسن علی کو شدید رنج تھا، پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو نشہ آور گولیاں کھلائیں اور بعد میں سر میں لوہے کے راڈ مار مار کر قتل کر دیا،ملزمان نے سنگین واردات کے بعد لاشیں ابتدائی طور پر کیمیکل کے ڈرموں میں ڈال دی تھیں جس کے بعد دونوں کی لاشیں لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پھینک دی گئیں۔نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان علی حسن اور اس کی بھابھی کلثوم کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ،ملزمان کو گرفتارکر کے آلہ قتل سریا ،راڈ برآمد کر لیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fourteen − 8 =