Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں کے تخمینے کے لیے ایف بی آرکی طرف سے نیا قانون متعارف

درآمد شدہ موبائل فونز کی قیمتوں کے تخمینے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی طرف سے نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے، جس میں کمرشل درآمد کنندگان کے لیے ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں، بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور سیاح انفرادی حیثیت میں اپنے ساتھ جواستعمال شدہ موبائل فونز لائیں گے ان کی قیمت کے تخمینے میں انہیں60فیصد تک کی رعایت دی جائے گی۔ استعمال شدہ فون کی عمر اور حالت کے لحاظ سے اس کی تخمینہ قیمت بھی اسی قدر کم طے کی جائے گی، جس کے نتیجے میں اس پر کم ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔اس کے برعکس 2023ءکی نئی ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے موبائل فون درآمد کرنے والے کمرشل درآمد کنندگان کو نسبتاً زیادہ شرح کے ساتھ ڈیوٹیز اور ٹیکسز ادا کرنے پڑیں گے۔ ذرائع نے ’پروپاکستانی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی طرف سے معروف برانڈز کے 1ہزار 160موبائل فون ماڈلز پر کسٹمز ویلیوز میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جن برانڈز کے موبائل فون ماڈلز پر کسٹمز ویلیوز بڑھائی گئی ہیں، ان میں ایپل، ہواوے، انفینکس، آئی ٹیل، لینووو، میزو، موٹرولا، نوکیا، اوپو، سام سنگ، سونی، ٹیکنو، ویوو، شیاﺅمی، رئیل می، ون پلس، آنر، ٹی سی ایل، سی شارک، ایکس ٹیل، زیڈ ٹی ای، شارپ و دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافر جو استعمال شدہ موبائل فونز بیرون ممالک سے اپنے ساتھ لائیں گے، ان پر ٹیکس کا تخمینہ بھی نئی کسٹمز ویلیوزکے تحت لگایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 − three =