سٹیٹ بینک نے افسران کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا

سٹیٹ بینک نے اپنے افسران کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ ریاستی بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی،سٹیٹ بینک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا۔ سٹیٹ بینک کے بغیر پینشن والے افسران کی تنخواہوں میں 15 سے 30 فیصد اضافہ کردیا گیا، سٹیٹ بینک کے پینشن والے آفیسر گریڈ 1 سے 8 کے تمام افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا۔اسی طرح بغیر پینشن والے سٹیٹ بینک آفیسر گریڈ 2 کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بغیر پینشن والے آفیسر گریڈ 3 ,4 اور 5 کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ بغیر پینشن والےآفیسر گریڈ 6 کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی، بغیر پینشن والےسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ 7 اور 8 کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں