Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حکومت کو غیر ملکی قرضوں کے حصول میں بڑی کمی کا سامنا

ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی پاکستان کی صلاحیت میں نمایاں کمی آئی ہے جیساکہ غیر ملکی قرضوں کے حصول میں ایک ایسے وقت میں 50 فیصد کمی آئی ہے جب اسلام آباد زیادہ سے زیادہ رقوم کی آمد کے لیے شدت سے توقع کر رہا ہے۔”جنگ ” کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے تصدیق کی کہ حکومت گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 846.76 ملین ڈالرز کے مقابلے میں نومبر 2023 میں صرف 415.99 ملین ڈالرز کے غیر ملکی قرضے حاصل کرنے میں کامیاب رہی جو تقریباً 50 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں