سابق وفاقی ویزر فواد چوہدری نے بڑے مطالبات پر مبنی درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس سے متعلق درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی ہے کہ لوکل اور عالمی میڈیا کو ٹرائل کور کرنے کی اجازت دی جائے۔ کیس کی شفافیت کیلئے جیل سماعت اوپن کروائی جائے۔ فواد چوہدری نے جیل میں اوپن ٹرائل سے متعلق درخواست اپنے وکیل فیصل چوہدری کی وساطت سے دائر کی۔
