Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ٹرین میں آگ لگ گئی، بنگلہ پولیس نے ہڑتالیوں پر الزام لگا دیا

بنگلہ دیش میں مسافر ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے ہڑتالی کارکنان پر الزام لگا دیا۔ مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈھاکہ پولیس کے چیف انور حسین کا کہنا تھا کہ مسافر ٹرین میں لگنے والی آگ کا واقعہ تخریبی کارروائیوں کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، آگ ہڑتال کرنیوالے اپوزیشن اراکین کی جانب سے لگائے جانے کا امکان ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ رواں ہفتے ٹرینوں پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں