چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، ان کے قاتل ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان تھے۔نجی ٹی وی کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینِ پاکستان کی تشکیل کے 50 سال سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تیل ایک طاقت ہے یہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہی تیل کی دولت رکھنے والے مسلم مملک کو سمجھایا تھا۔ فلسطین میں ہمارے مسلمان بھائیوں کے ساتھ آج جو ظلم جاری ہے، یہی ظلم جب ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہوا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ مسلمان ممالک تب تک اسرائیل کے اتحادیوں کو تیل نہیں دیں گے جب تک فلسطینیوں کے ساتھ ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ پوری امید ہےکہ عدالتیں اپنی تاریخی غلطی کو درست کرتے ہوئے موجودہ جج صاحبان ،ذوالفقار بھٹو کے قتل کے دور کے جج صاحبان کے خون کے داغ دھوئیں گے۔
