Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پنجاب سے کویت کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سے کویت کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق اجلاس میں لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کیلئے ہائی پروٹین”الفاالفا“ چارے کی کاشت بڑھانے کیلئے اقدامات کی منظور ی دی گئی،ہائی پروٹین چارے کو سائنٹیفک طریقے سے خشک کرکے محفوظ کیا جائیگا ”الفا الفا“ چارے کی کاشت کے لئے فارمر کو بیج مہیا کرنے کےلئے اقدامات پر غورکیاگیا، ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے ”بریڈان سیمی نیشن“کے لئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا. اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلے افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں،لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے مقامی سطح پرجدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے،مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہائی پروٹین چارے کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرگودھا میں فوڈر ریسرچ سنٹر کو پوری طرح فنکشنل کیاجائے. بیف ا ور مٹن کی ایکسپورٹ بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے، کویت کے دورے کے دوران ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen + 10 =