صوبہ سندھ کی نگران حکومت نے 25دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نگران صوبائی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے کا پہلا دن تمام سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے لیے چھٹی کا دن ہو گا۔تاہم میڈیا رپورٹس کے برعکس نوٹیفکیشن میں نگران حکومت کی طرف سے 26دسمبر کوکرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کے لیے چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتوں کی طرف سے بھی 25دسمبر کو یوم قائد پر چھٹی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
