Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

2024جنوبی ایشیا ءکے 3اہم ممالک میں الیکشن کا سال ہو گا ، کیا مودی” ہیٹ ٹرک” کر پائیں گے ؟

2024جنوبی ایشیا ءکے 3اہم ممالک میں الیکشن کا سال ہو گا ، پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہونگے ، بھارت کے عام انتخابات پر سب کی نظریں ہیں کیونکہ ان انتخابات میں فیصلہ ہو گا کہ کیا نریندر مودی” ہیٹ ٹرک” کر پائیں گے ، یعنی تیسری بات وزیر اعظم منتخب ہو سکیں گے یا نہیں ؟ جنوبی ایشیا ءمیں اہمیت رکھنے والے3 ملک نئے سال 2024ء میں قومی انتخابات کے معرکے میں داخل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں نواز شریف، بھارت میں مودی اور بنگلہ دیش میں حسینہ واجد وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، نواز شریف چوتھی، نریندر مودی تیسری اور حسینہ واجد 6ویں ٹرم کیلئے میدان میں سرگرم ہیں۔ تینوں ممالک میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے، ان ملکوں میں دلچسپی کی ایک قدرے مشترک یہ بھی ہے کہ تینوں ملکوں میں ہی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں وہ شخصیات شامل ہیں جو اس وقت وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں یا ماضی میں رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں