الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہےکہ احد چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر کی پوزیشن سے فی الفور علیحدہ کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں، ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، درخواست گزار کا موقف اس حوالے سے درست ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مزید کہا گیا فواد حسن کے معاملے کا فیصلہ 21 دسمبر کا سنایا جائے گا۔
