پاکستان کی زرعی برآمدات میں اہم پیشرفت،چین کو خشک مرچ کی پہلی کھیپ روانہ

پاکستان کی زرعی برآمدات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین کو خشک مرچ کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا یہ کامیابی نہ صرف ہمارے برآمد کنندگان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے بلکہ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کو بھی اجاگر کرتی ہے، آنیوالے برسوں میں چین کو پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات 20ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی استعداد رکھتی ہے تاہم اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پاکستانی زرعی برآمد کنندگان کی جانب سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے اگر ہماری کمپنیاں چینی حکام کے طے کردہ معیارات پر پورا اتریں تو ہماری برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں