عوام کے لیے بری خبر ، بجلی کی قیمت میں اضافے کردیا گیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کا اضافہ کیا ہے ، قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن حتمی منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے ، حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگاجو کہ مارچ 2024 تک نافذ العمل رہے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں