انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)فرنچائز ’ممبئی انڈینز‘ کے گلوبل ہیڈ آف کرکٹ مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ روہت شرما کو ہٹا کر ان کی جگہ ہاردیک پانڈیا کو ممبئی انڈینز کا کپتان بنانا ایک مشکل اور جذباتی فیصلہ تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرکٹ فینز کی طرف سے اس فیصلے پر آنے والے جذباتی ردعمل پر مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ فرنچائز کے مستقبل کے لیے بہت ضروری تھا۔ایک انٹرویو میں مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ روہت شرما کو ہٹا کر ہاردیک پانڈیا کو کپتان بنانے پر فینز جذباتی ردعمل میں حق بجانب ہیں۔میرے خیال میں اس فیصلے پر ہر کوئی جذباتی ہے اور ہم ہر شخص کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تاہم ایک فرنچائز کے طور پر ہمیں ایسے فیصلے لینے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی سے ہٹائے جانے کے باوجود روہت شرما ٹیم میں ایک اہم کردار نبھاتے رہیں گے۔
