Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اٹلی میں بیٹی کی جان لینے والے پاکستانی ماں باپ کو سزا سنادی گئی

اٹلی میں غیرت کے نام پر جواں سال بیٹی کو قتل کرنے والے ماں باپ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپریل 2021ءمیںثمن عباس نامی لڑکی کو اس کے والدین نے ارینجڈ میرج کے لیے پاکستان لیجانا چاہا اور انکار پر اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ثمن کے والد شبر عباس اور مفرور والدہ کو اٹلی کے شمالی شہر ریگیو ایمیلیا کی عدالت نے گزشتہ روز مجرم قرار دیا اور دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت کی طرف سے لڑکی کے چچا کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دو کزنز کو بری کر دیا گیا۔ مجرموں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیاگیا ہے۔شبر کو اگست میں پاکستان میں ان کے گاﺅں سے گرفتار کرکے اطالوی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ شبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ مقتولہ ثمن کی والدہ اب بھی پاکستان میں ہی کہیں روپوش ہے۔پراسرار گمشدگی کے18ماہ بعد ثمن کی باقیات نومبر 2022میں اٹلی کے قصبے نوولارا میں ان کے گھر کے قریب سے برآمد ہوئی تھیں۔ ثمن کی شناخت اس کے دانتوں کے تجزئیے سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں