Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بانی پی ٹی آئی کس کس شہر سے الیکشن لڑیں گے؟ نام سامنے آ گئے

تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے 3حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہاکہ ہم ہر حال میں چاہتے ہیں کہ 8فروری کو شفاف الیکشن ہوں،بانی پی ٹی آئی کے پاس کل کاغذات نامزدگی جائیں گے،بانی پی ٹی آئی عام انتخابات ضرور لڑیں گے،ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے،14جماعتیں اکٹھی ہو جائیں تو بھی ان کو شکست دیں گے۔قبل ازیں بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امیدواروں کو ہدایت دے دی کہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں،ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ بھی جلد آ جائے گا،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی انشان ملنا بنیادی حق ہے،شفاف الیکشن نہ ہونے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، چاہتے ہیں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × 2 =