Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 14دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اس درخواست کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روکا جائے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اوپن ٹرائل ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × three =