ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ، چکوال ، اٹک،جہلم اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مغرب میں170 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
