سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چوہدی نثار علی خان 23 دسمبر سےانتخابی سرگرمیاں شروع کرنے جارہے ہیں، چودھری نثار اپنے آبائی انتخابی حلقے این اے 53 سے انتخابی میدان میں اترے گے، انتخابی مہم کے سلسلے میں چودھری نثار علی خان 23 دسمبر کو راجڑ کے مقام پر پہلے جلسہ سے خطاب کریں گے۔سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نواحی علاقے میں جلسہ کا وقت دن 2 بجے رکھا ہے۔
