Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے،15 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 6 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 6 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں