Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لیجنڈری بلے باز حنیف محمد کے فینز آج انکی 89 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پاکستان کے لیجنڈری بلے باز حنیف محمد کے فینز آج ان کی 89ویں سالگرہ منا رہے ہیں، کرکٹ کی دنیا میں لٹل ماسٹر کے نام سے جانے جانے والے حنیف محمد کوٹیسٹ میں طویل ترین اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔حنیف محمد ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 337 رنز بنائے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔ پاکستان کے لیجنڈری بلے باز حنیف محمد کے مداح آج ان کی 85 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، مایہ ناز بلے باز کو 21دسمبر کو بھارت کے شہر جونا گڑھ میں پیدا ہوئے۔ حنیف محمد نے 1952 میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا،،،پاکستانی مایہ ناز بلے باز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 337 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد کرکٹ کی دنیا میں انہیں لٹل ماسٹر کا خطاب ملا،، حنیف محمد ٹیسٹ میں طویل ترین اننگز کھیلنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں، لٹل ماسٹر نے 16گھنٹے سے زائد کریز پر کھڑے رہے۔ حنیف محمد پہلے پاکستانی بلے باز تھے جنہوں نے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی، حنیف محمد ٹیسٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ 337رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز ہیں۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے 55ٹیسٹ میچز کھیل کر 3915 رنز بنائے ہیں، حنیف محمد 11 اگست 2016 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں