پاکستان کے سیاسی ا ورعوامی حلقوں نے ٹرمپ کیخلاف امریکی عدالت کےفیصلے میں خاصی دلچسپی ظاہر کی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹرمپ اور سابق وزیر اعظم عمران خان دونوں کے سیاسی حالات میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ امریکی عدالت نے کیپٹل ہل حملہ کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فیصلے میں قرار دیا ہے کہ امریکہ کے آئین کے مطابق بغاوت یا غداری کا مرتکب شخص صدارت کے منصب پر فائز نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے اس فیصلے میں خاصی دلچسپی اس لیے بھی لی جارہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان اقتدار سے محرومی کے بعد بھی حالات و واقعات کی کئی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔
