چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی پارٹی صدارت کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو پارٹی صدارت کیلئے تاحیات نااہل قرار دیدیا۔یاد رہے کہ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔
