Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نوجوان ٹک ٹاکر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے باجر خان تالپور میں 15 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخ برکھو پولیس سٹیشن نے نامعلوم افراد نے جنید خاصخیلی نامی 15 سالہ ٹک ٹاکر لڑکے کو گاوں سے باہر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔حیدرآباد کے ڈی آئی جی طارق رزاق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سید سلیم شاہ کو تحقیقات کرنے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔نوجوان کے والد کا کہناتھاکہ اس کے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ، وہ ٹک ٹاک استعمال کرتا تھا اور کبھی بھی گاؤں سے باہر نہیں گیا تھا ۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × one =