Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا ججز تقرری کے لیے خواتین ججز کی تجاویز لینے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی نے ججز تقرری کے لیے خواتین ججز کی تجاویز لینے کا فیصلہ کیا ہے،اعلامیے کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا اجلاس 16 دسمبر کو ہوا۔جسٹس ریٹائرمنظور ملک بھی اجلاس میں شریک تھے۔اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی اجلاس میں عدالتوں میں ججز تقرری کے طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے، کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لیے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مسرت ہلالی سے تجاویز مانگ لیں، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس کوثر سلطان ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مسرت ہلالی سے بھی تجاویز مانگی گئیں۔کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لیے جسٹس (ر) طاہرہ صفدر ،ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) ماہ رخ عزیز ،ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) حیات علی شاہ ،ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر)امداد کھوسو اور راشد محمود سے بھی تجاویز مانگی گئیں۔کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لیے وکیل حنا جیلانی اور ریما عمر سے بھی تجاویز مانگ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

6 + four =