پاکستان انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل دلہنیا گھر لانے کو تیار ہیں اوران کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی رسم ڈھولکی اور ابٹن کی تقریبات کے پیش نظر اداکارہ کا گھر پھولوں، برقی قمقموں اور دیگر سجاوٹی سامان سے سج گیا۔اس سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/C1HJC0qtPgh/?utm_source=ig_web_copy_link
ان ویڈیوز اور تصاویر میں ناصرف ڈھولکی و ابٹن کے موقع پر خوشگوار انداز میں ناچ گانا دیکھا جاسکتا ہے بلکہ شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے قبل لوگوں کو ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/C1IMlJBI27t/?igsh=MWh2M2R4ZTR6cm1zaQ==
صبا فیصل کی شیئر کردہ ایک ویڈیو سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ان کے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی ڈھولکی اور ابٹن کی رسم ہوئی، جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا نے سبز رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔اس کے علاوہ ان کے بڑے بیٹے نے بھائی کی ڈھولکی کے لیے نیلے رنگ جبکہ والد نے خاکی رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔سینئر اداکارہ کی اکلوتی بیٹی سعدیہ فیصل نے اپنے چھوٹے بھائی کی ڈھولکی و ابٹن کی مناسبت سے پیلے رنگ کا لہنگا پہنا جس سے ان کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی۔
https://www.instagram.com/reel/C1HjJPkI16a/?igsh=ZGRpemJpOXo5Ynpm
واضح رہے کہ اس شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد کی جا رہی ہیں جس میں ان کے رشتہ دار اور عزیز و اقارب شرکت کر رہے ہیں۔اس سے قبل صبا فیصل نے خشک میوہ جات کی خریداری کی ویڈیو شیئر کرکے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنی چھوٹی بہو گھر لانے کے لیے تیار ہیں۔رواں سال کے آغاز میں سینئر اداکارہ نے اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی منگنی ڈاکٹر نیشا طلعت کے ساتھ کی تھی۔