کراچی( سٹار ایشیا نیوز )رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا آغاز ہوگیا،چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق چاند گرہن رات آٹھ بجکر چودہ منٹ پر شروع ہوا،جو دس بجکر بائیس منٹ پر عروج پرہوگا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ چاندگرہن کا اختتام6 مئی کو12 بج کر32 منٹ پرہوگا۔
چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ سمیت ایشیا کےبیشتر حصوں میں نظر آئےگا۔
چاند گرہن آسٹریلیا،افریقہ،پیسفک،اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں بھی نظر آئےگا۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کےمطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے، جس کےدوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
انہوں مزید کہاکہ پینمبرل چاند گرہن کےدوران چاند معمول سے10فیصد کم روشن ہوتاہے، پنمبرل چاندگرہن کا عام طور پرمشاہدہ مشکل ہوتاہے۔