Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آئی پی ایل2024 میں سٹارک کی تاریخی بولی لگنے پر ان کی اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے شوہر مچل سٹارک کی تاریخی بولی پر آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی کپتان اور کرکٹر کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نےلب کشائی کردی۔ بھارت کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے ہندوستان میں موجود آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ میں تاریخی بولی اس بات کا ثبوت ہے کہ مچل نے 8 سال خوب محنت کی ، ملک کو ترجیح دیکر میگا ایونٹ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل نیلامی کے دوران مچل سٹارک کو معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 بھارتی کروڑ روپے (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا تھا جس کے بعد وہ دنیا کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں