Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کرپشن کے جرم میں سابق بھارتی وزیر اورا ن کی اہلیہ کو بھی سزا سنادی گئی

بھارت میں ایک سابق وزیرا ور اس کی اہلیہ کو کرپشن کے جرم میں 3سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سزا پانے والے وزیراور اس کی اہلیہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس جی جیاچندرن کی طرف سے میاں بیوی کو قید کی سزا کے ساتھ مجموعی طور پر 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔کے پونمودی نامی اس وزیر اور اس کی اہلیہ کے خلاف 2011ءمیں کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کے پونمودی 2006ءسے 2011ءتک تامل ناڈو کے وزیر برائے کان کنی رہے ہیں۔ وہ تامل ناڈو کی حکمران جماعت دراویدا مونیترا کازاگم کے پہلے عہدیدار ہیں جنہیں کرپشن کے الزام میں سزا ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں