عام انتخابات 2024کیلئے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات کا حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے این اے 69منڈی بہاؤالدین سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ، حیران کن بات یہ ہے کہ ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے بھی این اے 69منڈی بہاؤالدین سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
