Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہےجبکہ سوئی سدرن کے لیےآر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49سینٹ تھی جبکہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں