معروف اداکارہ نوشین شاہ نے لندن کے دورے کے دوران غلطی سے خنزیر کا گوشت کھانے کا اعتراف کیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ایوارڈ شو کی تقریب کے لیے وہ لندن میں تھیں، ایک دن بوفے میں ناشتہ کررہی تھیں، اسی دوران ہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھا لی تھی جس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو بالکل پسند نہیں آیا، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ خنزیر کا گوشت تھا۔اداکارہ نے کہا کہ پتہ چلنے پر وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا، جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا، اس واقعے کے بعد وہ اب ہر جگہ شیف سے پہلے تصدیق کرتی ہیں کہ کھانا حلال ہے یا نہیں۔
