خطرناک ایکشن پر مبنی ویڈیو بنانے کے جنون میں مبتلا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ میں وقاص نوناری موٹر سائیکل پر ویڈیو بناتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان ویڈیو بنانے کیلئے ون ویلنگ کر رہا تھا جب اچانک بائیک نیچے سے نکل گئی اور وقاص ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
