Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

فریال محمود اور اشنا شاہ ایسا لباس پہن کر منظرعام پر آگئیں کہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین برس پڑے

اکستانی فلم چکڑ کے پریمیئر کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں اشنا شاہ اور فریال محمود کے پہناوے پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہو گئے۔گزشتہ دنوں رکھے گئے اس پریمیئر میں فلم کی کاسٹ عثمان مختار، فریال محمود اور اشنا شاہ سمیت کئی پاکستانی ستاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں اشنا شاہ نے سیاہ رنگ کا گائون جبکہ ہاتھ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ تھا، فریال نے سیاہ و گلابی رنگ کا مختصر ویسٹرن ڈریس زیب تن کر رکھا تھا۔اس تقریب کی جب تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ایسے ڈریسز میں اپنے آپ کو دیکھ کر یہ لوگ کیسے مطمئن ہو جاتے ہیں، کیا یہ واقعی مسلمان ہیں؟ایک صارف نے اشنا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ابھی عمرہ کر کے آئیں تھیں، اب اوور ایکٹنگ بھی کر رہی ہیں، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پاگل ہو گئی ہیں۔بعض صارفین نے اشنا شاہ پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ایک طرف تو انہوں نے انتہائی بولڈ مغربی انداز کا لباس پہن رکھا ہے اور دوسری طرف وہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں