ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کا کہنا ہے پولیس 9 مئی کے 336 ملزمان کوتلاش کررہی ہے، اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن شامل ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایاکہ قانون کے مطابق ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرانے کی کارروائی شروع کی۔اشتہاری ملزمان میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن شامل ہیں، 9 مئی کے 14 پرچے درج کیے گئے تھے۔عمران کشور نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر ہونے والے واقعے کی مشترکہ تفتیش جاری ہے۔مختلف ٹیمیں کیس پر تفتیش کر رہی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر ہماری ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔
