سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ کریش کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 1517 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 61 ہزار کی نفسیاتی حد کھوتے ہوئے 60 ہزار 187 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید گراوٹ کے باعث کاروباری افراد کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہاہے ۔دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 282.40 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں