Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں

اداکارہ آمنہ شیخ طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئیں۔ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے اداکارہ کو فنکاروں کے ساتھ پھر سے وقت گزارتے دیکھا گیا ۔اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں اداکار عدنان صدیقی، عمران عباس، علی خان، فلم پروڈیوسر مہرین جبار اور ہدایتکار ثاقب ملک کو دیکھا جاسکتا ہے۔آمنہ شیخ سے کئی سال بعد ملنے کی یادگار تصویر عدنان صدیقی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انہیں آمنہ اور علی خان کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے عدنان صدیقی نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی لکھا کہ کیا یہ ڈرامہ” پاکیزہ” کے سیٹ کی تصویر ہے ؟ نہیں ایسا نہیں ہے۔ کچھ بالوں میں سفیدی آچکی ہے اور کچھ وزن بھی کم زیادہ ہوگیا ہے اور ہماری عمر میں بھی کچھ اضافہ ہوچکا ہے۔ آمنہ شیخ کے اعزاز میں رانا شیخ نےظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں