اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہےکہ حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کےباعث سعودی عرب کو واپس کردیاگیا۔
وزارت مذہبی امور نےکہا ہےکہ سرکاری اسکیم کا 8ہزار عازمین کیلئےملنے والا کوٹہ واپس کردیا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق سرکاری اسکیم کےتحت کم درخواستیں موصول ہونےپر حج کوٹہ واپس کرناپڑا۔
حج کوٹہ واپس نہ کیاجاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں چوبیس ملین ڈالرز اضافی ادا کرنےپڑتے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا
ذرائع کامزید کہنا ہےکہ مہنگے حج کےسبب پاکستانیوں نےدرخواستیں کم جمع کرائیں، حج کوٹہ کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا۔