دیوار پر چڑھ کر دھوپ سینکتے ٹائیگر کو بالآخر پکڑ لیاگیا، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے ٹائیگرریزرو جنگل سے نکلنے والے ایک ٹائیگر کو 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو کرلیا گیا۔ٹائیگر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آرام سے دیوار پر بیٹھا ہوا سرما کی دھوپ سینکتا دکھائی دے رہا تھا۔شہری آبادی میں شیر کی اس سکون سے موجودگی نے وہاں کے رہائشیوں میں خاصی بے چینی پیدا کردی تھی۔مکینوں نے ٹائیگر کو ایک گھر کے قریب دیوار پر تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک بیٹھے دیکھا۔

https://www.instagram.com/reel/C1TsIFDNEUA/?igsh=b3dxNmppdncwYzJi

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کو الرٹ کرتے ہوئے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ٹائیگر قابو کیے جانے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں