Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

مناواں کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان زخمی

مناواں کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکو لوٹ مار کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیال ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے 30 سالہ نواجوان عمر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر مزاحمت پر گولی مار دی ۔ پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی عمر کی ہسپتال میں حالت تسلی بخش ہےجبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔اہل علاقہ نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد علاقے کی سیکیورٹی کا معاملہ دیکھا جائے اور اہل علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

16 + twelve =