کراچی( سٹار ایشیا نیوز )محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ وسطی اور بالائی سندھ میں آٹھ یا نو مئی سےگرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کےمطابق بالائی اور وسطی سندھ میں درجۂ حرارت آئندہ تین روز کے دوران بڑھ سکتاہے،اسی دوران سندھ کےبیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج رات دادو،قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد،جامشورو،تھرپارکر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر کراچی میں بھی درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ تین روز کےدوران موسم گرم و مرطوب رہےگا۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اہم منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 3روز میں زیادہ سےزیادہ درجۂ حرارت36 سے38ڈگری رہ سکتا ہے،اس دوران مغرب اورجنوب مغرب سےہوائیں چل سکتی ہیں۔