Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جمعیت علما ءاسلام نے بلوچ یکجہتی مارچ کی حمایت کردی

جمعیت علما ءاسلام (ف) نے بلوچ یکجہتی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچ خواتین کے مطالبات درست ہیں، ملک کے آئین میں ہر شہری کو اپنے حقوق کیلئے جمہوری طریقے سے آواز بلند کرنے کا حق ہے اور بلوچ مظاہرین بھی اسی آئینی حق کو استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کے طریقہ کار سے ضرور اختلاف کیا جاسکتا ہے مگر ان کے مطالبات درست ہیں، جے یو آئی نے ہمیشہ ان مطالبات کی تائید کی اور پارلیمنٹ میں بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four + 16 =