سابق وزیرخارجہ اوروائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی دوسری بار گرفتاری کے خلاف ان کی بیٹی مہر بانو قریشی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی۔میڈیا سے گفتگو میں مہر بانو قریشی کا کہنا تھا شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے،ہمیں نہیں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو کہاں لیجایا گیا ہے۔ مہر بانو نے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں، شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے اور ہمیشہ سب کی عزت کی، ان اقدامات سے پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، الیکشن کمیشن شاہ محمود قریشی کو بازیاب کرا سکتا ہے۔
