اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ،190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفر عباسی اور دیگر ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر وکلاء بھی عدالت پیش ہوئے۔فریقین نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں،ملزمان کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں۔عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
