Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے، اہم ملاقاتوں کا امکان

سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور پیر پگارا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی ائیر پورٹ آمد پر پارٹی رہنما شہباز شریف کا استقبال کریں گے جس کے بعد شہباز شریف مقامی ہوٹل میں مختلف رہنماؤں اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف جمعہ کو ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے لیے جائیں گے، وہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران سیاسی صورتحال، انتخابات کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × 4 =