پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے جاننے کے خواہشمند مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کب شادی کرنا چاپتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حریم فاروق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں شرکت کے دوران شوبز اورنجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ، ’مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد شادی کرلوں گی۔ کب کروں گی وہ اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن میرا ارادہ ہے کہ میں اب شادی کرلوں‘۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دل کا بہت صاف ہو، بہت زیادہ مہربان اور سچا ہو، کسی بھی انسان کا مہربان ہونا میرے لئے بہت اہم ہے۔ اگر کوئی شخص بغیر کسی لالچ یا توقعات کے اپنے ارد گرد رہنے والوں کے ساتھ مہربان ہو تو وہ واقعی میں ایک اچھا انسان ہی ہوتا ہے‘۔یادرہے کہ حریم فاروق کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔ان دِنوں حریم فاروق کا مشہور ڈرامہ سیریل 22 قدم نشر ہورہا ہے۔ شائقینِ کرکٹ کھلاڑی کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کو خوب پسند کر رہے ہیں۔
